اسماعیل ہنیہ سے قبل حماس کے کن رہنماؤں کو اسرائیل نے شہید کیا

اسماعیل ہنیہ سے قبل حماس کے کن  رہنماؤں کو اسرائیل نے شہید کیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)اسماعیل ہنیہ سے قبل حماس کے دیگر رہنماؤں کو بھی اسرائیل نے شہید کیا،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوری 1996 میں اسرائیل نے غزہ میں حماس کے فوجی رہنما یحیی عیاش کو شہید کیا۔۔

 مارچ 2004 میں حماس کے بانی شیخ احمد یاسین غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے جبکہ ایک ماہ بعد اپریل 2004 میں شیخ یاسین کے جانشین عبدالعزیزالرنتیسی بھی غزہ میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوئے ۔ جنوری 2024 میں حماس کے سینئر اہلکار صالح العروری بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید کیے گئے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں