موت ، زندگی اللہ کے ہاتھ میں اسماعیل ہنیہ کی خامنہ ای سے آخری گفتگو

موت ، زندگی اللہ کے ہاتھ میں  اسماعیل ہنیہ کی خامنہ ای سے آخری گفتگو

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے چند گھنٹے قبل آخری ملاقات میں ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای سے کی گئی گفتگو منظر عام پر آگئی۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنی گفتگو میں خامنہ ای سے کہا کہ ایک سردار جائے گا تو اس کی جگہ دوسرا آئے گا، دنیا اسی طرح ہے ، موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔وہی اللہ موت دیتا ہے اور وہی زندگی دیتا ہے ۔ اللہ ہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے ۔ لیکن جو چیز ہمیشہ رہے گی انشا ئاللہ وہ امت مسلمہ ہے ۔ بقول شاعر اگر کوئی سردار ہمارے درمیان سے جائے گا تو اس کی جگہ دوسرا سردار آئے گا۔حماس کے سربراہ نے آیت اللہ خامنہ ای کے لیے دعا کی کہ خدا آپ کو طویل عمر سلامتی اور عافیت عطا فرمائے ۔جس کے جواب میں آیت اللہ خامنہ ای نے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 249 کی تلاوت کی جس میں کہا گیا ہے بارہا ایسا ہوا ہے کہ ایک قلیل گروہ اللہ کے اذن سے ایک بڑے گروہ پر غالب آگیا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔’’آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ سے کہا کہ آپ لوگ ایک چھوٹا سا گروہ ہیں جو ایک بڑے لشکر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے جس میں امریکا، نیٹو برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے ۔ وہ دن ضرور آئے گا جب سمندر سے دریا تک فسلطین قائم ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں