700 تارکین چھوٹی کشتیوں میں چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچ گئے

700 تارکین چھوٹی کشتیوں میں چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچ گئے

لندن(اے ایف پی) 700 سے زائد تارکین چھوٹی کشتیوں میں چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچ گئے ۔x

 لندن(اے ایف پی) 700 سے زائد تارکین چھوٹی کشتیوں میں چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچ گئے ۔وزیر اعظم کیئرا سٹارمر کے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر  قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے ۔وزارت داخلہ کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 703 افراد اتوار کو 11 کشتیوں پر برطانیہ پہنچے ۔یاد رہے اقتدار سنبھالتے ہی ا سٹارمر نے تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کی متنازعہ سکیم کو ختم کر دیا تھا ۔ یہ منصوبہ کنزرویٹو حکومت کی فلیگ شپ پالیسی تھی۔ اسٹارمر نے اس کے بجائے لوگوں کو سمگل کرنیوالے گروہوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو کراسنگ کا انتظام کرتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں