شمالی کو ریا کاجوہری صلاحیت کو بڑھانے کا اعلان ،نئے خودکش ڈرون کی نقاب کشائی

شمالی کو ریا کاجوہری صلاحیت کو بڑھانے کا  اعلان ،نئے خودکش ڈرون کی نقاب کشائی

سیئول،پیانگ یانگ(اے ایف پی،اے پی پی)شمالی کوریا نے امریکا کے نظر ثانی شدہ جوہری حکمت عملی پلان پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ایٹمی صلاحیت کو مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔

وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ شمالی کوریاکسی بھی سکیورٹی خطرے پر قابو پانے کیلئے اپنی جوہری طاقت کو مضبوط بناتا رہے گا ۔دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ایک نئے خود کش ڈرون طیارے کی نقاب کشائی کی ہے ،اس موقع پر کم جونگ کا کہنا تھا دشمن کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مزید خودکش ڈرون طیارے تیار کرنا ضروری ہیں ۔جنوبی کوریا کے انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر چو سانگ نے کہا کہ خودکش ڈرون اسرائیلی ساختہ ہاروپ سے ملتا جلتا نظر آتا ہے جو ہزارکلومیٹر سے زیادہ پرواز کر سکتا ہے ،یہ جنوبی کوریا کی قومی سلامتی اور تنصیبات کیلئے ایک خطرہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں