اخلاقیات کے قانون کو نرمی سے نافذ کیا جائیگا، افغان طالبان

 اخلاقیات کے قانون کو نرمی سے نافذ کیا جائیگا، افغان طالبان

کابل(اے ایف پی)افغان طالبان نے عالمی برادری اور افغانوں کی جانب سے تنقید کے بعد کہا ہے کہ اخلاقیات کے قانون کو نرمی سے نافذ کیا جائیگا۔

 حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد کے دوران طاقت اور جبر کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے طالبان حکومت کی پالیسیوں پر عالمی تنقید کو مسترد کر دیا۔یاد رہے افغان طالبان نے بدھ کے روز اخلاقیات کے قانون کو نافذ کرنیکا اعلان کیا تھا ، غیر شرعی لباس، داڑھی کی لمبائی میں کمی ،ہم جنس پرستی،جانوروں کی لڑائی،موسیقی بجانے ،خواتین کے پردے کے بارے میں اخلاقیات کے قانون کے تحت سزاؤں کا تعین کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں