جاپان:انتہائی طاقتور سمندی طوفان کا خطرہ ، 8لاکھ افراد کو انخلا کا حکم

جاپان:انتہائی طاقتور سمندی طوفان  کا خطرہ ، 8لاکھ افراد کو انخلا کا حکم

ٹوکیو(اے ایف پی،رائٹرز )جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت کی وارننگ جاری کرتے ہوئے 8 لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ۔

طوفان کے زیر اثر جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ، طوفان 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ جزیرے کیوشو کی طرف بڑھ رہا ۔کیوشو میں درجنوں مقامی اور سینکڑوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ ،متعدد ٹرینیں جمعہ تک روک دی گئیں۔سمندر سے متصل علاقوں میں درجنوں فیکٹریاں بند کردی گئی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں