بھارت :ڈاکٹر زیادتی کیس مظاہرے سیاسی جھڑپوں میں تبدیل

بھارت :ڈاکٹر زیادتی کیس  مظاہرے سیاسی جھڑپوں میں تبدیل

بنگال (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک ) کلکتہ کے آرجی کار ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری و قتل کے ذمہ داروں کیخلاف مظاہروں پر پولیس تشدد کیخلاف بی جے پی کی جانب سے گزشتہ روز مغربی بنگال میں ہڑتال کی گئی۔۔

مظاہرے سیاسی جھڑپوں میں تبدیل ہو گئے ،بی جے پی اور حکومتی حامی آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ۔ مظاہرین نے ٹرین کی پٹڑیوں پر رکاوٹیں لگا دیں، بسیں روک دیں ، نعرے لگائے ، دکانیں زبردستی بند کروا دیں ۔انتظامیہ کی جانب سے تشدد روکنے کیلئے 5ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ۔ بی جے پی کے حامیوں نے چیف منسٹر ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ جواب میں حکمران جماعت کے حامیوں نے واپس جاؤ کے نعرے لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں