ترکیہ 5سال بعد آج یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کریگا

 ترکیہ 5سال بعد آج یورپی یونین  کے اجلاس میں شرکت کریگا

استنبول (اے ایف پی)ترکی کے وزیر خارجہ آج جمعرات کو برسلز میں پانچ سال بعد پہلی بار یورپی یونین کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے ،ترک سفارتی ذرائع کا کہنا تھا۔۔

 ہم یورپی  یونین کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی دعوت کو تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت کا موقع سمجھتے ہیں۔انقرہ کو امید ہے کہ ملاقات سے بات چیت کے راستے کھولنے میں مدد ملے گی۔وزیر خارجہ ہاکان فیڈان کی برسلز میں یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سے ملاقات متوقع ہے ۔یاد رہے ترکیہ 1999 سے یورپی یونین کا امیدوار ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں