امریکی صدارتی انتخابات:کملا ہیرس کو ٹرمپ پر 4 پوائنٹس کی برتری

امریکی صدارتی انتخابات:کملا ہیرس  کو ٹرمپ پر 4 پوائنٹس کی برتری

واشنگٹن(رائٹرز)گزشتہ روز شائع کئے گئے رائٹرز کے سروے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو ریپبلکن ٹرمپ پر4 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔۔۔

 سروے کے مطابق کملا ہیرس کو 45جبکہ ٹرمپ کو 41فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے ، خواتین اور ہسپانوی ووٹروں میں ہیرس ٹرمپ پر 13 پوائنٹس سے آگے ہیں۔ہیرس کے صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد 73 فیصد ڈیموکریٹک ووٹرز زیادہ پرجوش ہیں۔ ٹرمپ کو سفید فام ووٹرز اور مردوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ۔رائٹرز کے مطابق بدھ کو ختم ہونے والے نئے سروے میں غلطی کا 2 فیصد مارجن تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں