ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں کے پیلا ہونے کا انکشاف

 ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں کے پیلا ہونے کا انکشاف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)دانتوں کے ایک ڈاکٹر نے خبردار کیا ہے کہ دانتوں کو سفید کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال دراصل انہیں پیلا بنا سکتا ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ، منہ کی صحت کے ماہر نے اپنے ٹک ٹاک فالوورز سے کہا کہ دانت سفید کرنے والے ٹوتھ پیسٹ سے حقیقت میں آپ کے دانت سفید نہیں ہوتے ۔ اگرچہ یہ ٹوتھ پیسٹ گہرے اینمل کو صاف کرکے دانتوں کو سفید تو ظاہر کرسکتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ نقصان دہ اجزاء پتلے، زیادہ پیلے اور حساس دانتوں کا باعث بنتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ دانتوں کی حفاظتی پرت کو ختم کرتا ہے جس سے دانتوں کے اندرونی حصہ ظاہر ہوجاتا ہے ۔ یہ حصہ دانت کا اہم حصہ جس میں پیلے رنگ کا رنگ ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں