کھانے کا بل مانگنے پر ایس ایچ او انارکلی کا ہوٹل پردھاوا

کھانے کا بل مانگنے پر ایس ایچ او انارکلی کا ہوٹل پردھاوا

لاہور( کرائم رپورٹر)ایس ایچ او پرانی انارکلی نے کھانے کے پیسے مانگنے پر مبینہ طور ہوٹل مالک اور گاہکوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق کھانے کا بل مانگنے پر ایس ایچ او آپے سے باہر ہو گیا۔تھانہ پرانی انارکلی کے ایس ایچ او جاوید قریشی کا ریسٹورنٹ کے مالک کو تشدد کا نشانہ بنایا ،ایس ایچ او کی تشدد کرتے ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔ ایس ایچ او ہوٹل کے اندر داخل ہوا اور گالم گلوچ شروع کردی۔ ریسٹورنٹ مالک محمد شبیر اور محمد شہزاد نے وجہ پوچھی تو ان پر تشدد شروع کردیا ،پاس موجود گاہکوں نے چھڑانے کی کوشش کی تو ایس ایچ او نے ان کو بھی مارنا شروع کردیا ۔متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام کو ایس ایچ او کے خلاف ایکشن کی اپیل کی ہے ۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود بھی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے اس واقعہ پر نوٹس نہیں لیا اور تاحال ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں