ڈالر کی قدر میں 19پیسے اضافہ، سونا 2200 روپے سستا

ڈالر کی قدر میں 19پیسے اضافہ، سونا 2200 روپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر19 پیسے کے اضافے سے 278.64رپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر280روپے پر برقرار رہا۔ یورو67پیسے کی کمی سے 310.67روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 61پیسے گھٹ کر368.98روپے پرآ گیا۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت74.42روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 76.22روپے برقرار رہی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2،516 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا 2200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پر آگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 1886 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں