ندیم نقوی اسٹاک ایکسچینج کے عبوری سی ای او مقرر

ندیم نقوی اسٹاک ایکسچینج  کے عبوری سی ای او مقرر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شیئر ہولڈر ڈائریکٹر ندیم نقوی کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)مقرر کردیا ۔

ندیم نقوی 3 ستمبر 2024 سے قائم مقام سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے اور مستقل سی ای او کی تقرری یا 30 نومبر 2024 تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے ۔پی ایس ایکس کی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق ندیم نقوی حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کراچی کے سی ای او ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں