برطانیہ :پاکستانیوں سمیت 14ہزار غیرقانونی تارکین واپس بھیجنے کا فیصلہ

برطانیہ :پاکستانیوں سمیت 14ہزار  غیرقانونی تارکین واپس بھیجنے کا فیصلہ

لندن (اے ایف پی )برطانیہ نے پاکستانیوں سمیت 14ہزارغیرقانونی تارکین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

برطانوی  وزارت داخلہ نے ایک کانٹریکٹ کیلئے اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق انہیں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اُن کے آبائی ممالک میں واپس بھجوانے کے لیے کمرشل شراکت داروں کا تعاون درکار ہے ۔ترجمان برطانوی حکومت کا کہنا تھا ایسے افراد کو ملک بدر کیا جائے گا جو برطانیہ میں رہنے کا قانونی حق نہیں رکھتے ۔ان ممالک میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، البانیہ، ایتھوپیا، گھانا، عراق، جمیکا، نائیجیریا، ویت نام اور زمبابوے شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں