پہلی شکست کے باوجود پاکستان کو کم بیک کرنا ہوگا: جیسن گلیسپی

پہلی شکست کے باوجود پاکستان کو کم بیک کرنا ہوگا: جیسن گلیسپی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست سے مایوس تو ضرور ہیں لیکن پاکستان کو کم بیک کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے جیسن گلسپی نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے ، ابراراحمد کو 12 رکنی سکواڈ میں کنڈیشنر کو دیکھ کر شامل کیا گیا۔ شان مسعود بہت مثبت کپتان ہیں اور پہلے ٹیسٹ میں ڈیکلریشن بھی مثبت سوچ کے ساتھ کی تھی۔ کبھی نہیں کہا کہ آسٹریلیا کی طرح پاکستان کو کھیلنا ہے ، کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے جوش و جذبہ رکھتے ہیں جو میرے لیے بہت اہم بات ہے ۔ شاہین آفریدی کی عدم شرکت کے سوال پر کہا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں