برلِن سے 17 ویں صدی کی جاپانی تلوار دریافت

برلِن سے 17 ویں صدی کی جاپانی تلوار دریافت

برلن(نیٹ نیوز)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران تباہ ہونے والے برلن سیلر کی باقیات سے 17 ویں صدی کی جاپانی تلوار دریافت کی ہے۔

یہ تلوار جاپان کے ایڈو دور سے تعلق رکھتی ہے، یہ وہ دور تھا جب ملک نے بیرونی نوآبادیاتی اور مذہبی اثرات کو روکنے کے لئے خود کو الگ تھلگ کرنے کی سخت پالیسی پر عمل کیا اور تقریبا تین صدیوں تک اپنی سرحدوں کو بند رکھا۔ اس کو ایک حیران کن دریافت قرار دیا جا رہا ہے ۔برلن کے اسٹیٹ آرکیولوجسٹ اور میوزیم کے ڈائریکٹر میتھیاس ویمہوف کا کہنا تھا کہ کون سوچ سکتا تھا کہ جس وقت جاپان سے علیحدہ تھا اور یورپی سیاح بمشکل ہی یہاں آتے تھے ، اتنی پرانی تلوار برلن کیسے پہنچی؟، یہ تلوار مولکن مارخٹ میں 2022 میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں