جاپان:لڑکیوں کو دیہی علاقوں میں منتقلی پر رقم دینے کا اعلان

 جاپان:لڑکیوں کو دیہی علاقوں میں منتقلی پر رقم دینے کا اعلان

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپانی حکومت نے ٹوکیو کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو شادی کیلئے پُرکشش آفر کردی۔

جاپان ٹائمز کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کو ٹوکیو شہر سے دیہی علاقوں میں شادی کی ترغیب دینے کے لیے حکومت ایک نیا منصوبہ شروع کررہی ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی گھٹتی ہوئی تعداد کو دور کرنا ہے ۔حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے نوجوان لڑکیوں کے تعلیم یا کام کے لیے ٹوکیو میں رہنے کا رجحان کم ہوگا جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں کنوارے مردوں کو شادی کیلئے دلہنیں میسر آسکیں گی۔ منصوبے کے تحت حکومت شادی کی خواشمند لڑکیوں کے میچ میکنگ ایونٹس کے سفری اخراجات اٹھائے گی اور ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار امریکی ڈاکر تک فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں