اسٹیٹ بینک:نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کا تعین

اسٹیٹ بینک:نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کا تعین

کراچی (آن لائن)بینک دولت پاکستان نے ڈومیسٹک سسٹمیٹکلی امپارٹنٹ بینکس (ڈی-ایس آئی بی)کے فریم ورک کے تحت 2024ء کے لیے نظام کے لحاظ سے ۔

اہم ملکی بینکوں کے تعین کا اعلان کر دیا۔مذکورہ فریم ورک اپریل 2018ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کا متعارف کردہ فریم ورک عالمی معیارات اور روایات کے مطابق ہے اور اس میں مقامی حرکیات کا لحاظ رکھا گیا ہے ۔ اس میں نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کی شناخت اور تعین کا طریقہ کار، ضابطہ کاری اور نگرانی کے بہتر تقاضوں اور عملدرآمد کیلئے رہنما ہدایات مقرر کی گئی ہیں۔ نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کے فریم ورک کے تحت اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے 31 دسمبر 2023ء تک کے مالی امور کی بنیاد پر سالانہ جانچ کی ہے ۔ جانچ کے مطابق 3 بینکوں نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کو نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینک برائے 2024ء متعین کیا گیا ہے ۔ یہ بینک نگرانی کی اضافی شرائط پر عمل کرنے کے ساتھ مشترکہ ایکوٹی ٹیئر ون کے تقاضے پورے کرنے کے پابند ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں