واجپائی نے بھارت منتقل ہونیکی پیشکش کی تھی:استاد حامد علی خان

 واجپائی نے بھارت منتقل ہونیکی پیشکش کی تھی:استاد حامد علی خان

لاہور(شوبزڈیسک)معروف پاکستانی غزل گائیک استاد حامد علی خان نے انکشاف کیا کہ سابق بھارتی وزیرِاعظم اٹل بہاری واجپائی نے انہیں بھارت منتقل ہونے کی پیشکش کی تھی۔

ایک نجی ٹی وی شو میں انہوں نے بھارت میں موسیقی کے مداحوں سے ملنے والی محبت پر بات کی۔ 1979ء میں استاد حامد علی خان، امانت علی خان اور مہدی حسن کو بھارت کے ایک بڑے موسیقی پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس پروگرام میں سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی، دلیپ کمار، منوج کمار اور دیگر بڑی شخصیات موجود تھیں۔اندرا گاندھی نے ان کی گائیکی سننے کے بعد انہیں ‘رام لکھن’ کا لقب دیا جبکہ اگلے دن اٹل بہاری واجپائی نے ان دونوں کو بلا کر ان کی تعریف کی اور بھارت منتقل ہونے کی پیشکش کی۔بھارتی وزیراعظم نے شرط رکھی کہ انہیں پاکستانی شہریت چھوڑنی پڑے گی جس پر حامد علی خان اور امانت علی خان نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں