بیٹیوں اوربیٹوں پریکساں اصول لاگو ہونے چاہئیں:مریم نفیس

 بیٹیوں اوربیٹوں پریکساں اصول لاگو ہونے چاہئیں:مریم نفیس

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ اگر بیٹیوں کو مغرب کے بعد گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تو بیٹوں کے لیے بھی یہی اصول ہونا چاہیے۔

 ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جب کسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو وہ خوشی سے ناچتے ہیں اور پھر وہی بیٹا بڑا ہوکر کُھلے سانڈ کی طرح سڑکوں پر گھومتا ہے اور خواتین کو تنگ کرتا ہے ۔ قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے بنائے گئے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں