ٹرمپ کی میزبان کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

ٹرمپ کی میزبان کیساتھ  ڈانس کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر اور صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ نے ایک این جی او کے پروگرام میں میزبان کے ساتھ رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔

ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم کے سلسلے میں ‘‘ماں کیلئے آزادی’’   کے نام سے ایک سالانہ پروگرام میں شرکت کی۔سابق صدر نے ماؤں کی بہبود کے لیے اپنے سابق دور میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا اور اپنی پالیسی پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے آخر میں ٹرمپ نے میزبان کیساتھ رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں