ڈومیسٹک پرفارمرز خرم شہزاد میر حمزہ نے سینئرز کو سبق سکھادیا

ڈومیسٹک پرفارمرز خرم شہزاد میر حمزہ نے سینئرز کو سبق سکھادیا

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک ) بنگلادیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈومیسٹک کرکٹرز خرم شہزاد، میر حمزہ کی جارحانہ بالنگ فارم نے سینئر کو سبق سیکھادیا۔

ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں میر حمزہ نے سب سے زیادہ 112 میچز میں 442وکٹیں، خرم شہزاد نے 48میچز میں 136، محمد علی نے 39میچز میں 146، نسیم شاہ نے 15 میچز میں 54 جبکہ شاہین آفریدی نے 9میچز میں محض 40 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ خرم شہزاد اور میر حمزہ کو دوسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرکے موقع دیا گیا تھا جس پر کئی سابق کرکٹرز نے ٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم دونوں بالرز نے بنگلادیش کی پہلی اننگز میں محض 26 رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں