جیجی اور بیلا حدید کی 60سالہ والدہ نے منگنی کرلی

جیجی اور بیلا حدید کی  60سالہ والدہ نے منگنی کرلی

نیویارک(شوبزڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈلز جیجی حدید اور بیلا حدید کی والدہ یولینڈا حدید نے 60 سال کی عمر میں اپنے دیرینہ دوست بزنس مین جوزف جینگولی سے منگنی کرلی۔

یولینڈا حدید نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ جوزف کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے ہالینڈ گئی تھیں جہاں جوزف نے اُنہیں شادی کے لیے پرپوز کیا۔ میں نے جوزف کی پیشکش قبول کی کیونکہ ہم دونوں میں بہت سی عادات مشترکہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں