معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ’’شیرا‘‘ٹریفک حادثے میں جاں بحق

معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ’’شیرا‘‘ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جہلم(شوبزڈیسک) پاکستان کے معروف ٹک ٹاک سٹار سکیورٹی گارڈ کامران المعروف شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھنے والے کامران عرف شیرا جہلم کے مشہور ’شاندار موبائل‘ کے مالک کے سکیورٹی گارڈ تھے ،شاندار موبائل‘ کے مالک ارباز نعیم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیرا کے انتقال کی افسوسناک خبر دی۔ شیرا کا تعلق سرائے عالمگیر سے تھا جبکہ اُن کے ساتھ کچھ دن قبل جہلم کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں