نعمان اعجاز کیساتھ کام کرنے کا تجربہ خوفناک رہا:فریال محمود

نعمان اعجاز کیساتھ کام کرنے کا تجربہ خوفناک رہا:فریال محمود

کراچی(شوبزڈیسک ) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ فریال محمود نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتا دیا۔

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے پوڈکاسٹ میں فریال محمود کے سامنے مختلف اداکاروں کے نام لیکر اُن کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔فیصل قریشی نے جیسے ہی اداکار نعمان اعجاز کا نام لیا تو فریال محمود نے کہا کہ نومی بھائی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوفناک تھا۔ نومی بھائی کا کام کرنے کا طریقہ خاص اور سب سے الگ ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے ساتھی فنکار بھی اُن کی طرح بہترین کام کریں، یہی وجہ ہے کہ مجھے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل لگا۔ نعمان اعجاز کام کے دوران اپنے ساتھی اداکاروں کو اپنے خاص انداز میں سمجھاتے ہیں اور اُن کی بات کو سمجھے کے لیے اُن کے جتنا سمجھدار ہونا بھی ضروری ہے ۔ اگر اداکاروں کو نعمان اعجاز کی جانب سے سیکھائی ہوئی بات سمجھ آگئی تو بس پھر اداکار کے لیے اُن کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں