سعودی عرب: 20 ہزار 718 غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب: 20 ہزار 718 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنیوالی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے کے دوران 20 ہزار 718 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کئے گئے غیر ملکیوں میں سے 13 ہزار 248 اقامہ قوانین، 4 ہزار 688 سرحدی قوانین جبکہ 2 ہزار 782 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ 744 افراد غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں