30 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی،تمام کنکشن منقطع

30 مقامات سے بجلی چوری  پکڑی گئی،تمام کنکشن منقطع

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو بلال کالونی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، ایڈیشنل ایکسین ابراہیم مفتی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

 بلال کالونی اور داروغہ والا کے علاقہ میں 30 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی ، صارفین ڈائریکٹر سپلائی لگا کر اور میٹر ٹیمپر کرکے بجلی چوری کر رہے تھے ،تمام کنکشن منقطع کرکے بجلی چوروں کے خلاف 30 مقدمات درج کرا دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں