بزنس فورم کاآئی پی پیزمعاہدے کی منسوخی کا مطالبہ

 بزنس فورم کاآئی پی پیزمعاہدے کی منسوخی کا مطالبہ

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان بزنس فورم نے وفاقی حکومت سے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز ) کے ساتھ معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ قومی گرڈ کیلئے سستے اور کم لاگت ذرائع سے بجلی حاصل کی جا ئے جن میں نا جائز شرائط اورکیپیسٹی چارجز شامل نہ ہوں۔مرکزی صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے گزشتہ روز ایک اور تفصیلی خط میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے کہاکہ بجلی کے ناقابل برداشت نرخوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر صنعتی یو نٹس کی بندش کا سامنا ہے اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ، انڈسٹری کو اس وقت بجلی کی قیمتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ تک کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے واضح کیا کہ ملک میں40ہزارمیگاواٹ سے زیادہ کی پیداواری صلاحیت موجود ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ ڈیمانڈاور ڈسٹری بیوشن کی صلاحیت محض 25ہزار میگاواٹ ہے ، لہٰذا ملک میں نمایاں طور پر بجلی کی اضافی اورغیر ضروری پیداواری صلاحیت موجودہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں