ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 36فیصد اضافہ

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 36فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

 ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 36 فیصد زیاد ہ ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 14 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا ۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ جون میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 17 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو جولائی میں بڑھ کر 19 ملین ڈالر ہو گئے ۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 677 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں