پاکستان ای کامرس سیکٹر میں دنیا کی 46ویں بڑی مارکیٹ بن گیا

پاکستان ای کامرس سیکٹر میں دنیا کی 46ویں بڑی مارکیٹ بن گیا

اسلام آ باد ( آن لائن) پاکستان ای کامرس سیکٹر میں دنیا کی 46 ویں بڑی مارکیٹ بن گیا ، پاکستان کی ای کامرس آمدنی 5.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔۔

2029 تک آمدنی 6.711 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی ،رواں سال جولائی تک پاکستان میں موبائل شاپنگ ایپلی کیشنز کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 16.6 ملین سے تجاوز کر گئی،رواں سال کے آخر تک سوشل کامرس کی آمدنی 14.74 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کا ای کامرس سیکٹر عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اب وہ دنیا بھر میں 46 ویں بڑی مارکیٹ ہے ۔ اس ترقی کو  اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کے وسیع پیمانے پر استعمال اور مضبوط حکومتی حمایت کی وجہ سے تقویت ملی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں