روس:کامچٹکا میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد 17 لاشیں برآمد

روس:کامچٹکا میں ہیلی کاپٹر حادثے  کے بعد 17 لاشیں برآمد

ماسکو(اے ایف پی)روس کا کہنا تھا کامچٹکا میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد 17 لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔

روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کی طرف سے پوسٹ کی گئی فضائی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی کی چوٹی  کے قریب ڈھلوان پر پڑا ہے ،یاد رہے ہفتے کے روز روسی ہیلی کاپٹر سیاحتی جزیرے کامچٹکا میں لاپتا ہو گیا تھا ۔دوسری جانب روس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز یوکرین کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 158ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں