برطانیہ:پناہ گزینوں کے ہوٹل کو آگ لگانے والے شخص کو 9 برس قید

برطانیہ:پناہ گزینوں کے ہوٹل کو آگ  لگانے والے شخص کو 9 برس قید

لندن (رائٹرز )برطانوی شہری تھامس بر لے کو حالیہ مسلم مخالف فسادات کے دوران چار اگست کو شمالی انگلینڈ میں پناہ گزینوں کے ہوٹل کو آگ لگانے کی کوشش کے جرم میں نو برس قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

یہ فسادات میں ملوث کسی بھی فرد کو دی گئی اب تک کی سب سے طویل دورانیے کی سزا ہے ۔یاد رہے 29 جولائی کو شمالی برطانیہ میں تین بچیوں کے قتل کے بعدفسادات پھوٹ پڑے تھے ۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ پناہ گزینوں پر بچیوں کے قتل کا الزام جھوٹ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں