بھارت :رائیڈ کینسل کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

بھارت :رائیڈ کینسل کرنے پر رکشہ ڈرائیور   نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر بنگلورمیں ایک رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو رائیڈ کینسل کرانے پر طمانچہ دے مارا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نامناسب الفاظ کا استعمال کررہا ہے جس پر خاتون اسے پولیس سٹیشن لے جانے کی دھمکی دیتی ہیں۔خاتون کہتی ہیں کہ آپ لوگ بھی تو رائیڈ کینسل کردیتے ہیں، میں نے کردی تو کیا ہوا؟، اتنے میں ڈرائیور خاتون کو تھپڑ ماردیتا ہے ۔پولیس کا کہنا تھا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں