نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کی برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ فار جسٹس شبانہ محمود سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت

نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کی برطانوی  سیکرٹری آف سٹیٹ فار جسٹس شبانہ محمود  سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت

لندن(اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحا ق ڈار نے لندن میں برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ فار جسٹس شبانہ محمود سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔

انہوں نے شبانہ محمود کو تاریخی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی پاکستانیوں کیلئے باعث فخر ہے ۔شبانہ محمود نے نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ متحرک پاکستانی برطانوی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں