پاناما:130بھارتی شہری ملک بدر
پاناماسٹی (این این آئی)وسطی امریکا کے ملک پاناما نے ڈنکی لگا کر غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے والے 130بھارتی شہریوں کو ملک بدرکردیا۔
بھارتی تارکین ڈارین گیپ جنگل کے راستے سے غیر قانونی طورپر ملک میں داخل ہوئے ۔پاناما حکام کا کہناتھا بھارتی شہریوں کی ملک بدری امریکا کے ساتھ معاہدے کے تحت عمل میں آئی۔معاہدے کے تحت امریکا پاناما کو ساٹھ لاکھ ڈالر ادا کریگا تاکہ امریکا کی جنوبی سرحد پر غیر قانونی تارکین کی تعداد میں کمی لائی جاسکے ۔