بھارتی ریاست منی پور میں راکٹ حملہ ،فائرنگ،5 افراد ہلاک
منی پور(اے ایف پی )بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں نسلی فسادات جاری ، ضلع بشن پور میں راکٹ حملے کے بعد فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز عسکریت پسندوں نے راکٹ فائر کیا جس کی زد پر آ کر ایک سوتے ہوئے شخص کی موت ہو گئی، راکٹ فائر کیے جانے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسلح افراد ہلاک ہو گئے ۔یاد رہے منی پور میں گزشتہ سال مئی سے کوکی اور میتی قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ۔