سمندری طوفان یاگی کمزور پڑگیا، ویتنام، چین، فلپائن میں 20 ہلاکتیں، کئی لاپتا

سمندری طوفان یاگی کمزور پڑگیا، ویتنام، چین، فلپائن میں 20 ہلاکتیں، کئی لاپتا

ہا لونگ(اے ایف پی)سمندری طوفان یاگی کمزور پڑگیا، ویتنام، چین، فلپائن میں 20 ہلاکتیں، کئی لاپتا ہوگئے۔

ویتنام کے سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان سے ملک میں 18 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ کئی لوگ زخمی اور لاپتا ہیں ،حکام کے مطابق طوفان کے باعث عمارتوں کی چھتیں اڑ نے ،کشتیاں ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، اس سے قبل چین میں طوفان کے باعث بجلی گرنے، شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جس سے 2 افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں