فرح دیبا کی ہدایتکار الطاف حسین کی تیمارداری

 فرح دیبا کی ہدایتکار الطاف  حسین کی تیمارداری

لاہور (شوبزڈیسک )کلچر اینڈ نیشنل ہیریٹیج کی کوآرڈینیٹر فرح دیبا معروف ہدایتکار الطاف حسین کی تیمارداری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئیں اور ان سے ملاقات کی۔

فرح دیبا نے ہدایتکار الطاف حسین سے ان کی صحت بارے دریافت کیا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا پیغام بھی پہنچایا۔ فرح دیبا نے کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری کو آپ کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے ۔ آرٹسٹ بہت حساس ہوتا،اس کی قدر کرنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں