صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعلان کردیا

صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعلان کردیا

لاہور(شوبزڈیسک ) گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

 نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پہلے شوہرآفتاب احمد کے انتقال کے بعد، میں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی، جس کی کئی گرل فرینڈز تھیں لیکن میرے پاس برداشت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا ۔ جب مجھے اپنے کیریئر میں شہرت ملی اور میں خودمختار ہوئی تو میں نے اپنے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات اور نہ ہی اُن کا تشدد برداشت کیا اور خلع لے لی ، اب میرے تینوں بیٹے اپنے والد کے ساتھ لاہور میں مقیم ہیں جبکہ میری بیٹی میرے ساتھ رہتی ہیں۔صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے اہلخانہ نے میری شادی کروائی۔ میرے شوہر کا نام خبیب ہے اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں