وینزویلا کے اپو زیشن لیڈر 1ماہ روپوش رہنے کے بعد سپین پہنچ گئے

وینزویلا کے اپو زیشن لیڈر 1ماہ روپوش رہنے کے بعد سپین پہنچ گئے

میڈرڈ(اے ایف پی)وینزویلا کے حزب اختلاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز اروٹیا ایک ماہ روپوش رہنے کے بعد اتوار کو سپین پہنچ گئے۔

 میڈرڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق وینزویلا کے اپو زیشن لیڈر نے اہلیہ کے ہمراہ ایک ہسپانوی فوجی جہاز پر سفر کیا۔دوسری جانب سپین نے کہا ہے کہ وینزویلا کے اپوزیشن رہنما کو سیاسی پناہ دیں گے ۔یاد رہے رواں برس 28 جولائی کو وینزویلا میں صدارتی انتخاب ہوئے جس میں صدر نکولاس کی جیت کا اعلان کیا گیا ،انتخابی نتائج کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے ۔مظاہروں کے نتیجے میں 25 شہری اور دو فوجی ہلاک ، 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں