صدارتی مباحثے میں دھاندلی کی گئی :ٹرمپ کا دعویٰ

 صدارتی مباحثے میں  دھاندلی کی گئی :ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے ثبوت فراہم کئے بغیر دعویٰ کیا کہ ان کے اور حریف کملا ہیرس کے درمیان ہونے والی بحث میں دھاندلی کی گئی ۔

انہوں نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہایہ ایک دھاندلی کا سودا تھا، جیسا کہ میں نے سمجھا ،ادھر ٹر مپ نے بحث کے فوراً بعد ہیرس کی توثیق کرنے پر پاپ میگا اسٹار ٹیلر سوئفٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہامیں اس کا مداح نہیں تھا وہ ایک بہت ہی آزاد خیال ہے ۔ لگتا ہے کہ وہ ہمیشہ ڈیموکریٹ کی حمایت کرتی ہے ، اور وہ شاید اس کی قیمت ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں