انتہائی نایاب امریکی سکہ نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا
اوہائیو(نیٹ نیوز)امریکا میں تین بہنیں اپنے پاس 40 سال سے محفوظ شدہ سکہ منظر عام پر لائی ہیں جس کی قیمت 5 لاکھ ڈالرز تک ہوگئی ہے۔
اوہائیو سے تعلق رکھنے والی بہنوں کویہ سکہ وراثت میں ملا تھا۔ اگرچہ وہ جانتی تھیں کہ یہ قیمتی ہے۔ لیکن اب تک انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کتنا قیمتی۔کرنسی میں مہارت رکھنے والے اور آن لائن نیلامی کو منتظمین گریٹ کلیکشنز کے صدر ایان رسل نے کہا کہ 1975 میں سان فرانسسکو میں امریکی منٹ کے ذریعہ تیار کیا گیا غیر معمولی طور پر نایاب سکہ 500,000 ڈالرز سے زیادہ قیمت لا سکتا ہے ۔صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کی تصویر کے حامل سکے کو جو چیز اتنی قیمتی بناتی ہے وہ سان فرانسسکو ایک گمشدہ حرف S ہے ۔ایسا ہی ایک دوسرا سکہ 2019 کی نیلامی میں پیش ہوا تھا جو کہ 456,000 ڈالرز میں فروخت ہوا تھا۔