قبل از وقت سانس کی بیماری کا پتہ لگالنے والا اے آئی ماڈل تیار
ویانا(نیٹ نیوز)محققین نے حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیفیشل نیورو نیٹورکس سسٹم کو تربیت دینے سے بچوں میں محض سانس کے ذریعے پھیپھڑوں کی بیماری کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں یورپین ریسپریٹری سوسائٹی (ای آر ایس) کی جانب سے پیش کی گئی تحقیق کے مطابق مصنوعی اعصابی نیٹ ورکس (اے این اینس) کو برونکوپلمونری ڈیسپلاسیا (قبل از وقت بچوں میں پھیپھڑوں کی بیماری) کا پتہ لگانے کے لیے تربیت دی جا سکتی ہے بالخصوص اس وقت جب بچے سوتے وقت سانس لے رہے ہوتے ہیں۔برونکوپلمونری ڈیسپلاسیا (بی پی ڈی) سانس لینے کا ایک مسئلہ ہے جو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔ ایسے بچوں کو اکثر وینٹی لیٹر یا آکسیجن تھراپی سے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔