پانی سے آلودگی ختم کرنے کے لیے نیا مواد تیار
میساچوسیٹس(نیٹ نیوز)محققین نے ایک نیا فلٹریشن مواد تیار کیا ہے جو اس مستقل آلودگی کے مسئلے کو قدرتی طور پر کرسکتا ہے۔
قدرتی ریشم اور سیلولوز سے تیار کردہ مواد بڑی مقدار میں کیمیکلز کے ساتھ بھاری دھاتوں کی وسیع اقسام کو مؤثر طریقے سے چھاننے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پوسٹ ڈاک یلین ژانگ کے مطابق پی ایف اے ایس اور اسی طرح کے مرکبات کی آلودگی ایک اہم مسئلہ ہے اور موجودہ حل صرف جزوی طور پر اس مسئلے کو موثر یا کم قیمت میں حل کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیم نے ایک پروٹین اور سیلولوز پر مبنی ایک قدرتی حل تیار کیا۔ پروفیسر بینیڈیٹو ماریلی نے بتایاکہ ان کا فلٹریشن مواد دراصل جعلی بیجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے لیبلنگ سسٹم بنانے کے لئے تیار کردہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔