موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان نے آئندہ برس سے ‘زِیٹا-کلاس’ سپر کمپیوٹر بنانے کی شروعات کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ کمپیوٹر آج کے طاقتورترین سپر کمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز ہوگا۔
75 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی مالیت سے بنایا جانے والی یہ سپرچارجڈ مشین جاپان کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دوڑ میں برابری کے ساتھ حصہ لینے میں مدد دے گی۔ اس مشین کے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ یہ 2030 تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گی۔ یہ سپرکمپیوٹر زیٹا فلاپس سکیل تک کی رفتار تک پہنچ سکے گا، اس رفتار تک اب تک نہیں پہنچا گیا ہے ،فلوٹنگ-پوائنٹ آپریشنز پر سیکنڈ (فلاپس) کمپیوٹر کے پرابلمز حل کرنے کی رفتار کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ،جبکہ آج کے سب سے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر نے ابھی صرف ایکسا فلاپس کی حد عبور کی ہے۔