افغانستان :داعش کا حملہ 15شہری جاں بحق، متعدد زخمی
کابل(اے ایف پی)افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں داعش کے حملے میں 15شہری جاں بحق ،متعدد زخمی ہو گئے ۔
افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری اسلامک سٹیٹ گروپ کے مقامی افراد نے قبول کی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہریوں کو ہلاک کیا ۔