آسٹریلیا :نفرت پر مبنی جرائم سے متعلق نیاقانون متعارف،مختلف سزائیں تجویز
کینبرا(اے ایف پی)آسٹریلیا میں نفرت پر مبنی جرائم سے متعلق نیا قانون متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت کسی شخص کی ذات، جنس، نسل، مذہب یا جنسی رجحان کو نشانہ بنانے پر جرمانے سمیت جیل کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
نئے قانون کے تحت طاقت یا تشدد کے استعمال کی دھمکی دینے اور اگر کسی شخص کو خطرہ ہے کہ دھمکی پر عمل درآمد کیا جاسکتا ہے تو قصوروار شخص کو پانچ سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے ۔اگر دھمکیوں سے حکومت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو مجرموں کو 7 سال قید ہو سکتی ہے ۔