آسٹریلیا:افغان جنگ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث فوجی کمانڈروں سے تمغے واپس لینے کا فیصلہ
سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا نے افغان جنگ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث فوجی کمانڈروں سے تمغے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس کا کہناہے کہ یہ فیصلہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لیے ہے ۔2005 اور 2016 کے درمیان بطور انچارج فرائض انجام دینے والے مخصوص یونٹ کمانڈروں سے تمغے واپس لئے جائیں گے تاہم تمغوں سے محروم کیے جانے والے کمانڈروں کے نام اور ان کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔