بھارت:تبدیلی مذہب کا کیس معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی عمر گوتم سمیت 12 افراد کو عمر قید
لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں )نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، تبدیلی مذہب کے کیس میں بھارتی عدالت نے معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی، مولانا عمر گوتم اور دیگر 12 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔
راہول بھولا، مانو یادو، کنال اشوک چودھری اور سلیم کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔غیر قانونی تبدیلی مذہب کے مقدمے میں 17 افراد کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے 16 کو مجرم قرار دیا گیا۔اتر پردیش اے ٹی ایس نے الزام لگایا تھا کہ یہ افراد مذہب کی تبدیلی کی سازش میں ملوث ہیں اور غیر ملکی فنڈنگ سے اپنی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں ۔