بنگلہ دیش میں پہلی بار قائد اعظم کی برسی منائی گئی
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) 1971 میں مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کے بعد پہلی بار نیشنل پریس کلب ڈھاکا میں پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 76 ویں برسی منائی گئی۔
بھارتی اخبار ‘ڈھاکا ٹریبیون’ کی رپورٹ کے مطابق مقررین نے تقریب کے دوران بانی پاکستان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان جناح کے بغیر نہ بنتا اور پاکستان نہ ہوتا تو بنگلہ دیش بھی نہ ہوتا، ہندوستانی عوام نے ہمارے گلے پر ہتھیار رکھے ہوتے ، ہم علامہ اقبالؒ ہال یا جناح ایونیو کا نام کیوں تبدیل کریں؟، یہ تبدیلیاں دہلی چاہتا تھا، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، جناح ہماری قوم کے باپ ہیں، یہاں ہر سال جناح کا یوم پیدائش اور یوم وفات منائی جاتی رہیں گی۔